مشرق وسطی

بحرین سے سعودی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ

shiitenews-bahrain-protestبحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاري ہيں ۔ العالم کي رپورٹ کے مطابق بحريني عوام نے ملک کے مختلف علاقوں ميں عام شہريوں پر حکومتي مظالم کے خلاف احتجاج کيا اور آل خليفہ حکومت کي برطرفي اور اپنے ملک سے سعودي عرب کي فوج کے نکل جانے کا مطالبہ کيا۔

دارالحکومت منامہ کے قريب الدير کے علاقے ميں مظاہرے کے شرکا نے سياسي قيديوں کي فوري رہائي اور عام شہريوں پر حملہ کرنےوالوں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا -۔
مظاہرين نے اسي طرح آل خليفہ حکومت اور غاصب سعودي فوجيوں کےاقدامات کي بھي مذمت کي – يہ ايسي حالت ميں ہے کہ آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے جزيرہ سترہ ميں عام شہريوں کے گھروں پر حملہ کيا اور لوگوں کے گھروں ميں زہريلي گيس کي شيلنگ کي –۔
بحرين ميں گذشتہ برس فروري سے حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران آل خليفہ حکومت اور سعودي عرب کي سيکورٹي فورس اور فوج نے سيکڑوں بحريني مظاہرين کو شہيد، زخمي اور گرفتار کرليا ہے -۔

متعلقہ مضامین

Back to top button