مشرق وسطی

ملت بحرین کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گي آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

esa qasimبحرین میں علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ آل خلیفہ ملک میں فتنے پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے آل خلیفہ کو ان فتنوں کی بابت خبردار کیا۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے الدراز شہر کی نماز جمعہ میں کہا کہ حکومت کو بحرینی معاشرے میں تفرقہ اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ملت بحرین کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گي۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ آل خلیفہ سعودی عرب کی مدد سے ملت بحرین میں اختلافات پھیلا کر سیاسی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں کی بنا پر بحرین ایک جنگ زدہ ملک بن چکا ہے۔ بحرین میں عوام نے گذشتہ شب بھی آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئےتھے ۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button