مشرق وسطی

آل خلیفہ کی صیہونی حکومت سے مدد کی اپیل

behrain-kingبحرین کے ایک انقلابی رہنما سعید شہابی نے آل خلیفہ اور صیہونی حکومت کے تعلقات کی مذمت کی ہے۔ سعید شہابی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ برسوں سے صیہونی حکومت سے رابطے میں ہے اور دوہزار دس میں آل خلیفہ کے ولی عھد نے نیویارک میں جبکہ شاہ بحرین نے ڈیووس میں شمیون پرز سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت سے تعلقات قائم کرنا آل خلیفہ کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہے کیونکہ صیہونی حکومت ساٹھ برسوں سے مسلمانوں کا خون بہارہی ہے۔ سعید شہابی نے کہا کہ ملت بحرین کی تحریک شروع ہونے کے بعد آل خلیفہ نے خود کو حالات کے بھنور میں پایا اسی بنا پر آل خلیفہ نے صیہونی حکومت سے حمایت حاصل کرکے اپنے تخت وتاج کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا آل خلیفہ نے صیہونی حکومت سے تعلقات قائم کرکے امریکہ کی بھی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل آل خلیفہ کے دوسفیروں نے برسلز میں یہودی کانفرنس میں شرکت کرکے ملت بحرین کے انقلاب کو کچلنے کے لئے صیہونی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button