مشرق وسطی

بحرین میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری

bahrain womenسعودي عرب کے حمايت يافتہ سيکورٹي اہلکاروں کے نقل و حرکت روک ديا-
بحرين کے انقلابيوں نے الدراز نامي علاقے ميں ‎سڑکوں آگ اور ديگر رکاوٹيں کھڑي کرکے سعودي فوجيوں اور بحريني سيکورٹي اہلکاروں کو اس مقام تک جانے سے روکے رکھا جہاں عوام کي ايک بڑي تعداد شاہي حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہي تھي- جزيزہ سترہ ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں نے حکومت مخالف مظاہروں ميں حصہ ليا اور سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ دہرايا-

مظاہرين نے عبدالھادي خواجہ سميت تمام سياسي قيديوں سے يکجہتي کے حق ميں نعرے بھي لگائے-

مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں قومي پرچم کے علاوہ بعض سياسي قيديوں اور مذہبي رہنماوں کي تصاوير اٹھا رکھي تھيں اور ملک ميں جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کر رہے تھے-

ادھر بحرين کي اپوزيشن جماعت الوفاق کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب کے فوجي اور بحريني سيکورٹي اہلکار ملک ميں جاري انقلابي تحريک کو کچلنے کے لئے ممنوعہ ہتھيار اور زہريلي آنسو گيس کے گولے استعمال کر رہے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button