مشرق وسطی

بحرین، آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں

bahrain protestبحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔
گذشتہ روز بحرین کے مختلف شہروں میں عوام نے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے ہیہات منا الذلۃ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ اُسی وقت موجودہ بحران ختم

ہوسکتا ہے جب عوام کے مطالبات تسلیم کر لئے جائيں۔ مظاہرین نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائي کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے عوام کے خلاف تشدد آمیز کارروائياں کرنے والوں پر مقدمہ چلائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
ادھر چودہ فروری نامی انقلابی گروہ نے آل خلیفہ کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کی مخالفت کی ہے۔ چودہ فروری نامی انقلابی دھڑے نے کہا ہے کہ حکومت منانہ عوام پر آل خلیفہ کو مسلط کرنے کے لئے سطحی اور نمائشی اصلاحات انجام دے رہی ہے۔ اس گروہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے ہاتھوں عوام کا قتل عام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button