مشرق وسطی

آل خلیفہ کے جرائم سے پردہ اٹھ گیا

bahrain protestبحرین میں گرفتار ہونے والے مظاہرین نے عدالت میں آل خلیفہ کے جرائم سے پردہ اٹھایا ہے۔ بحرین کی عمل اسلامی پارٹی کے سربراہ علامہ المحفوظ نے اپیل کورٹ میں آل خلیفہ کے بعض جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پینتالیس دنوں تک ایک انڈرگراؤنڈ کال کوٹھری میں رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک اور قیدی جاسم الدمستانی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ مہینوں کی قید کے دوران ان پر بری طرح تشدد کیا گیا اور اس تشدد کے آثار ان کے جسم پر نمایاں ہیں۔ بحرین میں مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے ایک اور قیدی نے کہا کہ وہ شدید تشدد کے نتیجے ميں کئی بار بیہوش ہوئے اور آل خلیفہ کے اہلکاروں نے ان پر دباؤ ڈالنے کے لئے ان کی بیوی کو گرفتار کیا اور گھر والوں کو بھی زدوکوب کیا۔ آل خلیفہ نےچودہ فروری ۲۰۱۱ء سے بحرین کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص علمی اور مذہبی شخصیتوں کو گرفتار کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button