مشرق وسطی

قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت

afghanistافغانستان کادارالحکومت کابل امریکہ مردہ باد اور صیہونی حکومت مردہ باد کےنعروں سےگونج اٹھا۔
ہمارےنمائندے کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کےسیکڑوں لوگوں نے مشرقی کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکہ مردہ باد ، صیہونی حکومت مردہ باد ، اور امریکہ وصیہونی حکومت مسلمانوں کی دشمن ہے کےنعرے لگائے اورامریکی فوجیوں کےہاتھوں اسلامی مقدسات کی توہین کی مذمت کی ۔
مشرقی کابل سمیت کابل کےدوسرےعلاقوں میں بھی امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرہ کرتےہوئے مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔
کل بھی بگرام میں غیرملکی فوجیوں کےغیرانسانی اوراسلام دشمن حرکتوں کےخلاف مظاہرے ہوئےتھے۔
افغان صدرحامد کرزئي نے بھی کل امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کی تھی اورحقائق معلوم کرنےکےلئےایک کمیشن تشکیل دینےکااعلان کیاتھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے بھی امریکی فوجیوں کےہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کےعقائد کی توہین ، علاقے اوردنیا بھر کےمسلمانوں کےمذہبی عقائد اورثقافت کےبارےمیں افغانستان میں تعینات غیرملکی قابضوں کی غلط سوچ کانتیجہ ہے۔
حزب اللہ لبنان نےایک بیان میں افغانستان میں امریکہ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے تقاضا کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کریں ۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونیوں نے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرکے ایک ارب مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔
حزب اللنے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا مجرمانہ اقدام تمام اخلاقی، سیاسی اور بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے کل افغانستان میں قرآن مجید کے کئی نسخوں کو آگ ل‍گا کر جلا دیا تھا جس کے بعد امریکہ کے خلاف افغانستان اور دیگر ممالک میں مظاہرے جاری ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button