مشرق وسطی

بحرین میں تبدیلی ناگزیر ہے،عوام اپنے اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آیت اللہ عیسیٰ قاسم

bahrain-ayatollah-sheikh-isa-qasiآئینی بادشاہت اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے بحرینی عوام کے رہنما اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق الوطنی کے سرپرست اعلیٰ نے کہا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے مکر وفریب اور دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں نے بحرینی عوام کے عزم کو مزید تقویت دی ہے اب تبدیلی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔

نماز جمعہ کے خطبے کے دوران انہوں نے کہا کہ بحرین سب کا ہے اور تمام مکاتب فکر اور اقوام سے تعلق رکھنے والے سب بحرین میں برابر کے شریک ہیں جو کوئی بھی بحرین کو کسی خاص قوم یا مذہب کے ساتھ جوڑے گھٹیا

سوچ کے سوا کچھ نہیں،آیت اللہ عیسی قاسم نے دنیا کے باضمیر انسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملتوں اور عوام کو حق رائے دہی دلانے میں مدد کریں تاکہ ہر انسان مکمل آزادی اور اختیار کے ساتھ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرسکے ۔انہوں نے بادشاہ کی ظلم و تشدد کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے ظلم و تشدد سے بحرینی عوام کوسڑکوں سے دور رکھنے میں کامیاب ہوجائیںلیکن ان کے احتجاج اور تبدیلی کی امنگ کو ختم نہیں کرسکتا ۔انہوں نے آل خلیفہ کی ریاستی دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ایک سال عوام نے اس ریاستی دہشت گردی کو برداشت کیا ہے ،مسلسل ایک سال بحرین عوام کو عالمی مجرمانہ خاموشی کا سامنا ہے ،مسلسل ایک سال سے بحرینی عوام پر ہونے والے ظلم کو عالمی میڈیا سے دور رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے عزم و ارادے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ پہلے سے زیادہ انہیں یقین ہو چکا ہے کہ تبدیلی کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچتا ۔ادھر بحرین سے ملنے والے اطلاعات کے مطابق بحرین کے اکثر شہروں میں سیکوریٹی فورسز نے وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں جن میں نوجوانوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد ہے جو جمہوریت کے لئے احتجاج کر رہے تھے ،العالم نیوز چینل کے مطابق دارالحکومت مناما میں یون محسوس ہوتاہے کہ کرفیولگایا گیا ہے جبکہ سترہ سٹی ،باربار،اور دیگر شہروں کی صورت حال بھی اس سے مختلف نہیں، دوسری جانب بحرینی خواتین پر فورسز کے حملوں کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیااور خواتین کے سروں سے چادروں کو چھینا گیا ستر اور بار بار سٹی میں فورسز کی جانب سے عوامی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔ماہر امور مشرق وسطیٰ ع صلاح کا کہنا ہے کہایسا لگتا ہے کہ کشمیر فلسطین کے بعد اب بحرین کا شمار بھی ان آزادی اور جمہوریت پسند تحریکوں میں ہورہا ہے جو ایک طویل جدوجہد کی داستان رکھتیں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button