مشرق وسطی

بحرین کی قومی و ارضی سالمیت کو خطرہ/عنقریب بحرین کا سعودی عرب سے الحاق

saudia behrainiبحرین کے باخبر ذرائع نے آل خلیفہ اور آل سعود کے درمیان ہونے والے خطرناک معاہدے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے منحوس خاندان نے بحرین کو آل سعود خاندان کی حاکمیت میں دینے اور سعودی عرب سے ملحق کرنےکا فیصلہ کیا ہے

آل خلیفہ اور آل سعود کے درمیان ہونے والے خطرناک معاہدے کی روشنی میں آل خلیفہ کے منحوس خاندان نے بحرین کو آل سعود خاندان کی حاکمیت میں دینے اور سعودی عرب سے ملحق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور بحرین کے بادشاہ شیخ حمد عنقریب اس کا عوام کے سامنے اعلان کریں گے۔اس سے پہلے بھی یہ خبر مختلف ذرائع میں شائع کی گئی ہے لیکن بحرین کے اخبـار الایام کے چیف ایڈيٹرنجیب الحمر نے حال ہی میں آل خلیفہ اور آل سعود کے درمیان ہونے والے خطوناک معاہدہ کا پردہ فاش کیا ہے نجیب الحمر کے بھائی نبیل الحمر بحرین کے بادشاہ شیخ حمد کے ذرائع ابلاغ کے مشیر ہیں۔ نجیب الحمر کے مطابق دونوں بادشاہوں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے جس کی تفصیلات سے آئندہ آگاہ کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق بحرین اور سعودی بادشاہوں کے درمیان اس سلسلے میں کئی خفیہ ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد بحرین کو سعودی عرب کے ساتھ الحاق کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے واضح رہے کہ سعودی عرب نے بحرینی عوام کے انقلاب کو کچلنے کے لئے پہلے ہی اپنے کئی ہزار فوجی بحرین میں تعینات کررکھے ہیں، بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب چھوٹی چھوٹی خلیجی عرب ریاستوں کو ہڑپ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور بحرین سے اس کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button