مشرق وسطی

بحرینی عوام اپنی تحریک جاری رکھیں گے

bahrainprotestبحرین سےموصلہ خبروں سےپتہ چلتاہےکہ آل خلیفہ کی آمرحکومت کےخلاف تحریک جاری رکھنےکےسلسلےمیں بحرینی عوام کاعزم مزید محکم ہوگیاہے اور اس سےپتہ چلتاہےکہ آل خلیفہ حکومت نےاپنےجرائم کاسلسلہ تیزکرکےبھی بحرینی عوام کےعزم محکم کوکمزور نہيں کرسکی ہے ۔ اس سلسلےمیں بحرین کےانسانی حقوق کی تنظیم کےسربراہ یوسف ربیع نے کہاکہ آل خلیفہ کی جانب سےسرکوبی کاسلسلہ تیزکئےجانےکےباوجود ، بحرین میں عوامی انقلاب جاری رہےگااوراس ملک کےعوام ظلم وجور کےسامنےگھٹنےنہيں ٹیکیں گے۔یوسف ربیع نےکہاکہ بحرین میں عوامی احتجاج پرامن طریقے سےجاری رہےگااورعوام اپنےجائز مطالبات سےدست بردارنہيں ہوں گے۔بحرین کےانسانی حقوق کی تنظیم کےسربراہ نےخبردارکیاکہ اس ملک پرحمکراں ٹولہ بری طرح سےانسانی حقوق پامال کررہاہے اور نہتھےشہریوں پرحملہ کررہاہے۔بحرین کےانسانی حقوق کےسربراہ نےکہاکہ یہ تنظیم بحرینی فوج کی جانب سےانسانی حقوق کی پامالی کےسلسلےمیں تفصیلی رپورٹ تیارکررہی ہے۔ بحرین میں چودہ فروری سے آل خلفیہ حکومت کےخلاف مظاہرےہورہےہيں اورمظاہرین پر آل خلیفہ کےایجنٹوں کےحملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اورزخمی ہوچکےہیں۔جبکہ رپورٹوں سےپتہ چلتاہےکہ بحرین میں عوامی مظاہروں میں روز بروز تیزی آتی جارہی ہے ۔بحرینی عوام نےجمعرات کےدن شہیدوں کےساتھ عہد کےنعرےکےساتھ بحرین کی تمام اصلی سڑکوں اور راستوں کوبلاک کررکھاتھا، مظاہرین نےمنامہ تک جانےوالی سڑکوں ، ایئرپورٹ،پل السعودیہ، بحرین کےصنعتی علاقےپربھی روکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیاتھا۔بحرین کےچودہ فروری اتحاد نے اپنےاعلامیےمیں کہاہےکہ وہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک تبدیلی کےلئےقوم کےمطالبات تسلیم نہ کرلیئےجائيں۔بحرین کی آمرحکومت کی جانب سےپرامن مظاہرین پرتشدد کےخلاف مظاہروں میں تیزی آئي ہے ۔مظاہرین اپنےمقاصد کےحصول تک مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھنےکانعرہ لگارہےہيں جبکہ مظاہرین پرآل خلیفہ کےفوجیوں کےحملےمیں سیکڑوں افراد زخمی ہوئےہیں۔بحرینی حکومت مظاہرین کی سرکوبی کےلئے انھیں ان کی نوکریوں سےنکالےجانےکی پالیسی پربھی عمل پیراہے۔ اس سلسلےمیں بحرین کی لیبریونین کےسکریٹری نے کہاہےکہ ہزاروں
بحرینی مزدوروں اور ملازمین کو سیاسی مقاصد کےتحت اورغیرمنطقی وجوہات کی بناپران کی نوکریوں سےنکالا جاچکاہے اوراس کاسلسلہ جاری ہے ۔سلمان المحفوظ نےتاکیدکےساتھ کہاکہ ملازمین اورمزدوروں کوان کےخیالات کےاظہارکی بناپرنکالاجاناغیرقانونی ہے۔اس کےساتھ ہی یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بحرینی اورامریکی سیکورٹی اہلکاروں کےدرمیان بحرینی مظاہرین کوکچلنےکےسلسلےمیں مکمل یکجہتی پائی جاتی ہے اس سلسلےمیں بحرینی فوج کےسربراہ نےمنامہ میں امریکی سفیرسےملاقات میں دونوں ملکوں 
کی فوج کےدرمیان مزید ہماہنگی کےبارےمیں بات چیت کی ہے۔واضح رہےکہ خلیج فارس کےعلاقےمیں امریکہ کاپانچواں بحری بیڑا تعینات ہے ۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button