مشرق وسطی

شام:وہابی دہشت گردوں کے حملے،۱۱۵ شیعہ شہید

syrian shiaشام کے شہروں میں جاری انتہا پسندوں اور وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں ۱۱۵ شیعہ شہید ہو گئے ہیں۔شام کے مقامی ذرائع کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ چند ماہ میں اب تک ایک سو پندرہ  شیعہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ وہابی ناصبی دہشت گردوں نے مقامی شیعہ شہریوں کے گھروں کو منہدم کر دیا ہے جبکہ چار ماہ سے جاری پر تشدد مہم میں اب تک ۱۱۵ شیعہ افراد کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ناصبی وہابی دہشت گردوں سلفی ناصبیوں نے شیعہ شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بان رکھا ہے جس کے باعث کئی شہروں سے شیعہ افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
شام کیملت جعفریہ کے مقامی رہنما نے ذرائع کو بتایاہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد جن کو امریکی وسعودی امداد حاصل ہے اور وہ امریکی و سعودی ایماء پر شام میں شیعہ آبادیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے یں ،ان کاکہنا تھا کہ ناصبی سلفی شیعہ شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور شیعیان شام کے گھروں کو منہدم کر رہے ہیں۔
رہنما کاکہنا تھا کہ شیعہ اور علویان شام ناصبی سلفیوں کی دہشت گردی کا نشانہ اس لئے بن رہے ہیں کہ وہ شام کے سدر بشار الاسد کی حمایت میں ہیں تاہم شام کی ۹۰ فیصد آبادی بشار اسد کی حمایت کر رہی ہے لیکن سلفی وہابی دہشت گردوں نے شیعیان شام کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو لاکھوں شامیوں نے سدر بشار الاسد کی حمایت میں زبردست ریلی نکالی تھی جن کا یہ مطالبہ تھا کہ شا م میں امریکی و سعودی ایماء پر کسی بھی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔شرکائے ریلی نے عرب لیگ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اندرونی یکجہتی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button