مشرق وسطی

آل خلیفہ کیطرف سےآل سعود کا شکریہ

shiitenews alkhalifaسعودی عرب میں تعینات بحرین کے سفیر نے بحرینی عوام کو کچلنے کے سلسلے میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر سعودی عرب کو سراہا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات بحرین کے سفیر حمود آل خلیفہ نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے ساتھ ملاقات میں بحرینی مظاہرین کو کچلنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے تعاون پر اس ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق بحرین کے سفیر نے سعودی عرب اور بحرین کے اسٹریٹیجک مفادات کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی تقویت کا سبب قرار دیا ۔ واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی سرنگونی اور اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لۓ اس ملک کے عوام نے فروری کے وسط سے اپنی انقلابی تحریک شروع کر رکھی ہے اور سعودی عرب کے فوجی آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کرنے کے بہانے بحرین کی سرزمین پر قبضہ کرنے کے بعد اس ملک کے عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button