مشرق وسطی

امریکہ و سعودی عرب بحرینی عوام کو کچلنے کی حمایت کررہے ہیں

shiitenews amrica obabmaعرب ممالک کی ممتاز اور برجستہ سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک اجلاس میں بحرین میں پرامن عوامی اجتماعات کو کچلنے کے سلسلے میں آل خلیفہ اور آل سعود حکومتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ و سعودی عرب بحرینی عوام کو کچلنے کی حمایت کررہے ہیں۔ اس اجلاس میں آل خلیفہ کے سنگين اور ہولناک جرائم کو بین الاقوامی عدالت میں پیش کرنے کے طریقوں پر غور کیا گيا۔ بحرین میں انسانی حقوق کے سربراہ یوسف ربیع نے کہا کہ بحرین میں انسانی حقوق کو کھلے عام پامال کیا جارہا ہے

 اور بحرینی عوام سخت مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں۔
حقوق داں ادارے کے سکریٹری ٹوماس شمیت نے کہا کہ میں نے بحرین میں سنگين جرائم کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے جس کی بنا پر میں بحرینی عوام کی حمایت کرنے کو انسان؛فریضہ سمجھتا ہوں اس  نے کہا کہ فوجی مداخلت انسانی حقوق اور آزادی کے بالکل خلاف ہے۔
اس اجلاس سے عبد الحمید دشتی،، احمد چلبی، نبیل رجب ، شیخ حسن سلطان اور لبنان کے سابق وزير اعظم سلیم الحص نے بحرین میں ہونے والے مظالم کو وحشیانہ اور سنگین قراردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button