مشرق وسطی

بحرین/ شیخ علی سلمان: الیکشن میں عوام کی شرکت ۱۰ فی صد سے بھی کم تھی

shiitenews shikh salman bahrain الوفاق اسلامی تنظیم بحرین کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ علی سلمان نے فرانس کی نیوز ایجنسی سے اپنے ایک انٹر ویو میں گذشتہ روز اس ملک کے وسط مدتی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں کہا: انتخابات کے بارے میں کوئی درست خبر موجود نہیں ہے، مختلف علاقوں میں مظاہرے ہوئے، فوج نے مظاہرین کو کچلنے کے لئے ان پر حملہ کیا ان مظاہروں میں شریک خواتین میں سے ۴۰ سے زائد کو کل عدالت میں بھیجا گیا یہ امور بیان کر رہی ہیں کہ اس ملک میں سیاسی بحران ابھی بھی قائم ہے آزادی ختم ہو چکی ہے ۔
انہوں نے انتخابات میں عوام کی شرکت نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : انتخاباتی حلقہ ووٹ دینے والوں سے خالی تھا، بحرین کی حکومتی ٹیلی ویژن نے شام تین بجے انتخاباتی حلقہ کی حقیقی تصاویر نشر کرنی شروع کی تھی کہ فورا حکام کی طرف سے اس پر پابندی لگا دی گئی ۔
حجت الاسلام سلمان نے وضاحت کی : مجھے یقین ہے کہ الیکشن میں عوام کی شرکت ۱۰ فی صد سے بھی کم رہا ہے جو کہ عوام اور حکومت کے درمیان سخت اختلاف کی علامت ہے۔ الیکشن کا نتیجہ بھی الیکشن کے پہلے ہی حکومت کے موافق تھا اور منصب و مقام کی تقسیم بندی و امیدواروں کی حمایت بھی اس بات کو بیان کر رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button