مشرق وسطی

آل خلیفہ بوکھلا گئي

bahrain crakdownبحرین کے ایک انقلابی رہنما فاضل عباس نے کہا ہے کہ سعودی عرب، بحرین میں اصلاحات کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ فاضل عباس نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بحرین کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز ملت بحرین کا احتجاج نہایت کامیاب رہا اور اس سے آل خلیفہ کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئي ہے ۔ یاد رہے ملت بحرین نے بدھ کے روز منامہ کی سڑکوں پراپنی گاڑیاں روک کر احتجاج کیا تھا جو کامیاب رہا ہے ۔ آل خلیفہ نے اٹھارہ مظاہرین کو گرفتار اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔ فاضل عباس نے ان گرفتاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت بحرین آل خلیفہ کے تشدد آمیز اقدامات سے نہیں ڈرتی ہے بلکہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رکھے گي۔ بحرین میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے اور وہ اپنے جائز حقوق کے حصول اور حکومت کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button