مشرق وسطی

عماد مغنیہ سے خیانت: شامی اور صیہونی ملوث

shiitenews hizbulla hamad moghayanaشام کے ٹیلی ویژن نے حزب اللہ کے ایک سینئر رکن عماد مغنیہ کے قتل میں ایک شامی فوجی افسر اور ایک اسرائیلی جاسوس کے ملوث ہونے کی خبر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج سے الگ ہوئے ایک کرنل اور ایک اسرائیلی جاسوس کو حزب اللہ کے ایک عسکری کمانڈر عماد مغنیہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا جائے گا۔عماد مغنیہ کو فروری سنہ دوہزار آٹھ میں صیہونی حکومت کے ایجنٹوں نے شام میں شہید کردیا تھا۔شام کے ٹیلی ویژن کے مطابق شامی فوج سے الگ ہونے والے کرنل حسین الہرموش کو اعتراف کرتے ہوئے آج ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔شامی ٹی وی کے مطابق آئندہ سنیچر کو اسرائیلی جاسوس کو بھی اعتراف کرتے ہوئے دکھایا جائے گا جس سے شام کے خلاف سازش کے کچھ ثبوت حاصل ہوں گے اور یہ واضح ہوجائے گا کہ اس نے شہید عماد مغنیہ کے قتل کے منصوبے پر کس طرح عمل درآمد کیا۔شام کے ایک اخبار الوطن نے بھی حال ہی میں لکھا تھا کہ شامی فوج نے شام کے شمال میں ایک غیر معمولی کارروائی کے دوران حسین الہرموش کو تیرہ دیگر افسروں اور عناصر کے ساتھ گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے شہید عماد مغنیہ حزب اللہ کے ای سینئر رکن تھے جنہوں نے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے دانت کھٹے کردئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button