مشرق وسطی

بحرین:سعودی جارح افواج کا پر امن مظاہرین پر شدید حملہ

saudi_forces_attacked_bahrainisبحرین میں تعینات سعودی جارح وہابی سلفی افواج کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ ہو گیاہے ۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بحرین کے شمال میں واقع ایک علاقے میں سعودی سلفی دہشت گرد افواج نے بحرینی شیعہ پر امن مظاہرین پر شدید حملہ کر دیا جس سے متعدد مظاہرین شدید ذخمی ہو گئے ۔
واضح رہے کہ بحرینی پر امن مظاہرین بحرینی بادشاہ کے خلاف اور بحرین میں اصلاحات کے نفاذ کے لئے پر امن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جہاں سعودی دہشت گرد افواج نے حملہ کر کے متعدد افراد کو زد وکوب کیا۔بحرین میں سن دو ہزار گیارہ کے ماہ فروری سے چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریک میں جس کا مقصد بحرین سے مطلق العنان بادشاہت کا خاتمہ ہے کے لئے پر امن تحریک جاری ہے جس کو دبانے کے لئے بحرینی بادشاہ نے سعودی عرب سمیت امارات اور کویت کی افواج کو بحرین میں تعینات کروایا ہے تا کہ سعودی دہشت گرد سلفی ناصبی افواج بحرین کے پر امن مظاہرین کہ جن میں اکثریت شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی ہے کو دہشت گردی کا نشانہ بنائیں اور ان پر ظلم و ستم روا رکھیں۔
واضح رہے کہ مارچ کے مہنیے سے تعینات سعودی ناصبی افواج کے ہاتھوں اب تک درجنوں شیعیان حیدر کرار(ع)شہید اور سیکڑوں ذخمی ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button