بحرین، مذاکرات کے لیے مطالبات

حرین کی الوفاق پارٹی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئےاپنے مطالبات کا اعلان کر دیا ہے۔خلیل مرزوق نے مزیدکہا کہ اگر قومی مذاکرات کے ایجنڈے ميں انقلابیوں کے مطالبات شامل نہ کئے گئے تو بحرین کی الوفاق پارٹی آل خلیفہ حکومت سے مذاکرات سے باہر نکل جائےگی۔
الوفاق پارٹی کے اس اہم رہنما نے مخالف رہنماؤں کی گرفتاری اورقومی مذاکرات ميں ان کی عدم موجودگی پر تاکید کی اور اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مخالفین کو مذاکرات میں حاشیہ پر رکھے جانے اور مذاکرات میں موجود نمائندوں کا حکومت کے موقف کاحامل ہونے کے پیش نظر، ان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں خوش فہمی نہيں رکھی جاسکتی۔
ادھر بحرینی فوجیوں نےسعودی غاصبوں کی مدد سے مغربی بحرین میں دھرنا دینے والوں پر حملہ کیا ہے۔
بحرینی فوج نے سعودی فوج کی مدد سے سترہ کےعلاقے میں پولیس اسٹیشن کےسامنے ان مظاہرین پرحملہ کر دیا جو اپنےگھروالوں اور اپنے بیٹوں کی آزادی کامطالبہ کر رہے تھے۔
بحرین کےعوام چودہ فروری سے آل خلیفہ کے خلاف تحریک چلا رہے ہيں اوربحرینی فوج سعودی فوج کی مدد سے انھیں سرکوب کر رہی ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہيں جبکہ متعدد کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔
اورایسےسیکڑوں لوگوں کی کوئی خبرنہيں جو آل خلیفہ حکومت کی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے ہيں۔








