بحرین:آل خلیفہ کے ناکام حربے

03 جولائی, 2011 08:03

bahrain-protestبحرین کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکریٹری جنرل فاضل عباس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ ملک کا بحران حل کرنے کےلئے ناکام انٹلجنس حربے استعمال کررہی ہے۔ فاضل عباس نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ بحرین کے حالات بحرانی ہیں اور آل خلیفہ اس بحران کو فوجی اور انٹلجنس طریقوں سے حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے پیش نظر مذاکرات کا کوئي منطقی جواز سمجھ میں نہیں آتا۔ انہوں نے بادشاہ کے اس بیان پر تعجب کا اظہار کیا کہ وہ بحرین میں آزادی بیان کی ضمانت دیتے ہیں۔ فاضل عباس نے کہا کہ بادشاہ ایسے عالم میں بات کہہ رہےہیں کہ مظاہرین کو بری طرح کچلا جارہا ہے جبکہ مظاہرین بڑے پرامن طریقے سے اپنے مطالبات پیش کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی دھڑے حکومت کے مدنظر مذاکرات کو مسترد کرتےہیں کیونکہ تشدد کےساتھ مذاکرات کی بات نہیں کی جاسکتی۔

7:32 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔