مشرق وسطی

یمن:جھڑپ کے دوران چار افراد ہلاک

shiite_news_yemen_protestیمن میں انقلابیوں کے ساتھ جھڑپ میں صدارتی گارڈ کے چار اہلکار ہلاک ہوگۓ ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی یمن میں واقع تعز شہر کے قریب کل صدارتی گارڈ کے اہلکاروں اور انقلابیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں صدارتی گارڈ کے کم از کم چار اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگۓ ۔ اس جھڑپ میں انقلابیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ واضح رہے کہ تعز حکومت کے مخالفین کا مرکز ہے جو انیس سو اٹھہتر سے یمن کی حکومت پر قابض ڈکٹیٹر عبداللہ صالح کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یمن کے عوام نے رواں سال جنوری کے آخری دنوں میں عبداللہ صالح کی حکومت کے خلاف اپنے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا اور وہ عبداللہ صالح کی غیر مشروط برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یمن کے مختلف علاقوں میں عوام اور اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button