مشرق وسطی

عباس العمران: آل خلیفہ حکومت کا دور ختم ہو چکا

shiitenews_aly_khalifa_end_bahrainبحرین کے انسانی حقوق مرکز کے رکن عباس العمران نے کہا کہ آل خلیفہ حکمرانی کا زمانہ گذر چکا ہے اور اندرونی اور بیرونی معترضین بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ خاندان کے جرائم کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے دستاویزات اکٹھی کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا: بحرین سے باہر رہنے والے آل خلیفہ مخالفین تین شعبوں پر کام کررہے ہیں : 1. آل خلیفہ حکومت کے جرائم کا انکشاف اور افشاء2. انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس حکومت کے غیر انسانی جرائم سے مطلع کرنا3. بین الاقوامی جنگی جرائم کی عالمی عدالت، انسانی حقوق کی عالمی عدالت، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی عدالتوں میں آل خلیفہ خاندان کے خلاف پٹیشنز دائر کرناالعمران نے کہا: محترم میّ الخنساء نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف جو پٹیشن دائر کی ہے وہ بیرون ملک رہنے والے سیاستدانوں اور قانوندانوں کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے اور ان کوششوں کا مقصد آل خلیفہ کی مرتی ہوئی حکومت کا محاصرہ تنگ سے تنگ تر کرنا ہے۔ انھوں نے کہا: انڈیپنڈنٹ روزنامے میں چھپنے والے مضمون کی بنا پر برطانوی روزنامہ نویس رابرٹ فسک کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی شکایت در حقیقت اس قدامت پسند اور قرون وسطائی حکومت کی قبیلہ پرستانہ ذہنیت کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button