مشرق وسطی

۔بحرین آنے والے 48گھنٹوں میں ڈرامائی تبدیلیاں متوقع

shiitenews_bahraini_elanبحرین میں جاری عوامی تحریک برائے آزادی و جمہوریت کے لئے آنے والے اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم نظر آتے ہیں ۔
کہا جاتا ہے کہ بادشاہ حماد اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں ایک اہم تقریر میں پھانسی کے تمام آرڈر ز کے کالعدم کرنے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے گفتگو کے آغاز کرنے کا اعلان کرینگے  ۔
ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے زرائع کے مطابق بادشاہ گذشتہ چند دنوں سے آیت اللہ عیسیٰ قاسم سے ملنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور ہر بار آیت اللہ عیسیٰ قاسم کی جانب سے ملاقات سے انکار کا جواب ملا ہے کیونکہ آیت اللہ عیسیٰ قاسم کا کہنا ہے کہ حماد نے بحرینی عوام پر خیانت کارکاالزام لگایا ہے اور وہ اب خیانت کاروں سے کس منہ کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا ہے، پہلے اسے اس الزام پر معافی مانگنی ہوگی ۔
دوسری جانب ابناء نیوز عربی کے مطابق بادشاہ کو اس وقت سلفی سوچ اور وزیر اعظم سمیت متعدد اہم افراد سے شدید خطرہ ہے کہ وہ ملک پر اپنا اثر رسوخ بڑھا رہے ہیں ،ایسے میں انہیں اس وقت شدت سے ملکی عوام حمایت اور پشت پناہی کی ضرورت ہے،ادھر یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ سلفی سوچ کے حامل افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملک کی اکثر عوام کے ساتھ مذاکرات ہوئے یا ان کے مطالبات مانے گئے تو پھر خلیفہ کے خلاف سڑکوں پر آینگے ۔
کہا جاتا ہے کہ قصر شاہی سے ایک وفد نے مظاہرین کے علاج معالجے کے الزام میں گرفتار میڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں انہوں نے میڈیکل سٹاف سے کہا ہے کہ وہ ایک خط باد شاہ کے نام لکھیں جس میں معافی کی درخواست ہو۔
مبصرین کا خیال ہے کہ بحرین میں آنے والے حالات ڈرامائی انداز اختیار کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ جون میں بحرین سے ایمر جنسی بھی ہٹاءے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button