مشرق وسطی

اس وقت عوام کو دبانے کا نتیجہ مستقبل میں ایک بڑے دھماکے کا پیش خیمہ ہوگا, آیت اللہ عیسیٰ قسم

shiitenews_essa_qasim_بحرین میں آیت اللہ عیسیٰ قسم نے نماز جمعے کے خطبے میں ایک بار پھر تاکید کیا ہے کہ بحرینی عوام کا احتجاج مکمل طور پر پرامن اور اصلاحات کی تلاش میں ہے اور اس کڑے وقت میں عوامی خواہشات کو دبانے سے آیندہ ایک عوام کا قہر ایک دھماکے سے پھٹ سکتا ہے  ۔
آیت اللہ قاسم نے مزیدکہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ تمام تر وحشیت اور بربریت کے باوجود حزب اختلاف اپنی سیاسی جدوجہد پر ہی قائم ہے آپ نے فرمایا چودہ فروری سے پہلے بھی ہمارا مطالبہ ایک مکمل حقیقی سیاسی اصلاحات کا تھا اور اب بھی ہے ۔
آیت اللہ نے فرمایا بعض حکومتیں اپنے مفادات کو عوام کے قتل عام کے توسط سے بچانا چاہتے ہیں جو کہ عوامی ارداے کے سامنے ممکن نہیں ۔
یہ حکومت صرف اپنے اقتدار کی خاطر تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہی ہے اور ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے بجائے اس کے کہ اس کو اپنی عوام کے ساتھ دینا چاہیے تھا تاکہ اپنی اور اپنے وطن کی عزت افزائی ہوتی اور ملک کی ترقی اور بہتری اسی میں ہے ۔
بحرینی عوام کے قائد نے مزید کہا کہ کیا صرف عوام کو ہی پر امن رہنا چاہیے یا پھر حکومتوں کو بھی ۔۔کیا حکومت جو چاہے کرے اسے کھلی چھٹی ہے وہ چاہے قتل کرے ،عقوبت خانوں میں ازیتیں دے ۔۔۔
آپ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مکمل طور پر جمہوری راستہ اپنایا ہے اور ہم مکمل سچے اصلاحات کے خواہان ہیں اور اس مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے

متعلقہ مضامین

Back to top button