مشرق وسطی

جمعہ کو پورے بحرین میں وسیع مظاہرے کی کال

images_32ملت بحرین جمعے کو نماز کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرے گي ۔ ملت بحرین کے اعلان کے مطابق
جمعے کو آل خلیفہ اور آل سعودی کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی اور مسجدوں نیز امام بارگاہوں کو مسمار کرنے کے اقدامات کےخلاف احتجاج کیاجاےگا۔  یادرہے آل خلیفہ اور آل سعود نے بحرین میں دسیون مساجد اور امام بارگاہوں پرحملہ کرکے انہیں مسمار کردیا ہے اور قرآن مجید کی بےحرمتی کی ہے۔ اس جمعے کا نام بحرینی عوام نے جمعۃ القرآن الکریم رکھا ہے۔
علماء بحرین کی کونسل نے مساجد اور امام بارگاہوں کوشہید کرنے کی آل خلیفہ کے اقدامات کے خاتمے پرزوردیا ہے۔ علما بحرین نے ایک بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہےکہ حکومت بحرین کے اقدامات کی مذمت کرے۔ علماء بحرین نے حکومت کے جرائم کو ملک کی تاریخ کے سیاہ کارنامے قررادیا ہے۔ دوسری طرف حکومت بحرین ایک انقلابی رہنما عبدالھادی خواجہ پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلارہی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق الخواجہ نے اپنے گھرانے کو ٹیلیفون پر بتایا تھا کہ ان پر فوجی عدالت میں آج سے مقدمہ شروع کیا جارہا ہے۔ یادرہے عبدالھادی کی بیٹی زینب الخواجہ اپنے بھائیوں، چچاوں، مامووں اورشوہرنیز دیگر رشتہ داروں کی گرفتاری کےخلاف بھوک ہڑتال کررہی ہیں جسکی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرادیاگيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button