مشرق وسطی

بحرین میں ایک ننھے شہید کا جلوس جنازہ، حکومت مخالف مظاہرہ

baherin_shaheedبحرین کے عوام نے آج اس پندرہ سالہ شہید کے جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی جس کو بحرینی سیکورٹی فورسز نےگولی مار کرشہید کردیا تھا۔ہزاروں بحرینی شہریوں نے آج منامہ کے ایک مضافاتی گاؤں سار میں پندرہ سالہ بچے احمد سعید شمس کے جلوس جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی جسے بدھ کو بحرینی سیکورٹی فورسز نے اس وقت گولی ماردی جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا ۔
کل بروز جمعہ اس بچے کا جلوس جنازہ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے میں تبدیل ہوگیا اور بحرینی شہریوں نے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق پارٹی نے بحرینی سیکورٹی فورسز کی اس بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی سیکورٹی فورسز جن کے اہلکاروں میں اکثریت کا تعلق غیر ممالک سے ہے،  بحرین کے بے گناہ شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
اس سے پہلے بحرینی حکومت نے اس جلوس جنازہ میں عوام کی شرکت کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا۔
بحرینی فوج نے اس خوف سے بھی لوگوں کو بڑی تعداد میں حراست میں لیا ہے کہ بحرینی شہریوں نے جمعہ کو ایک بارپھر حکومت مخالف مظاہرے کا اعلان کررکھا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button