مشرق وسطی

بحرین:پچاس سے زائد بحرینی سیاسی کارکن گرفتار

bahraini_activist_arrestبحرین میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے انقلابی سیاسی اراکین میں سے پچاس سیاسی کارکنوں کو حکومتی کارندوں نے گرفتار کر لیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ رات گئے بحرین کے شہر مناما میں چھاپہ مار کاروائیاں کر کے انقلابی تحریک میں شامل کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کر لیاہے،رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے سیاسی کارکنوں کی تعداد پچاس کے لگ بھگ ہے۔
واضح رہے کہ بحرین کے انقلابی تحریک کے اراکین بحرین میں جاری دو سو سالہ بادشاہت کے خاتمے اورنافذ العمل قوانین کی اصلاحات کی جد وجہد کر رہے ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک حکومت کے ظلم وتشدد کا نشانہ بنتے ہوئے 25انقلابی شہید جبکہ سینکروں ذخمی حالت میں اسپتالوں میں ہیں،تاہم جمعرات کے روز بحرینی عوام نے حکومت کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی تھی کہ جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کیاجائے تاہم حکومت بحرین نے گذشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر بیداری کی تحریک کے سیاسی کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کر لیا اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button