مشرق وسطی

بحرین/ آل خلیفہ فورسز نے مسجد زینب (س) کو نذر آتش کیا

masjid_zainbغاصب آل خلیفہ اور قابض آل سعود بحرین میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی بہتیری کوششیں کررہے ہیں گو کہ وہ ان کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور بحرین کے شیعہ اور سنی عوام کی کیاست نے ان سازشوں کو اب تک ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
بزرگ اور اسیر بحرینی اپوزیشن رہنما شیخ حسن مشیمع کے فرزند علی مشیمع نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے مسجد حضرت زینب (س) کو سرکاری غنڈوں کی طرف سے نذر آتش کئے جانے کے بھونڈے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور عبادتگاہوں پر آل خلیفہ اور آل سعود کی یلغار کا مقصد بحرین میں شیعہ سنی جھگڑا پیدا کرنا اور انقلابی قوتوں کو فرقہ واریت میں پھنسانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بحرین میں فرقہ وارانہ لڑائی کرانے آل خلیفہ اور آل خلیفہ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا اور ہم کبھی بھی فرقہ واریت میں نہیں پھنسیں گے۔
انھوں نے کہا کہ سرکاری اور بیرونی فرقہ واریت کی دیواریں بہر صورت گر جائیں گی اور اختلافات کی آگ بھڑکانے والے خود ہی اس آگ میں جل کر راکھ ہوجائیں گے۔
آل خلیفہ کے غنڈوں نے اگست 2010 میں ایک سنی جامع مسجد کو نذر آتش کردیا تھا اور آل خلیفہ حکومت نے تحقیقات کئے بغیر اسی دن ایک شیعہ تنظیم پر اس بھونڈے اقدام کا الزام لگایا تھا اور چند شیعہ نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا تھا لیکن آل خلیفہ حکمزان اپنے اس الزام کے لئے کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکے اور بحرین کے اہل سنت نے بھی پس پردہ عوامل کو بھانپ لیا چنانچہ آل خلیفہ کی وہ سازش بھی ناکام رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ل خلیفہ اور آل سعود کی فورسز نے شیعہ سنی افتراق پیدا کرنے کی غرض سے مسجد حضرت زینب (ص) کو بھی نذر آتش کیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی عوام کے بھیس میں سرکاری غنڈوں نے کئی مساجد کو نذر آتش کیا یا ان کی توہین کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button