مشرق وسطی

آیت اللہ شبخ عیسی قاسم کا فتوی "پرامن جدوجہد ختم؛ مقابلہ کرو”

102795آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی انقلابیوں کی طرف سے جہاد کے لئے استفتاء کے جواب میں کہا ہے کہ ملک پر بیرونی جارحیت اور تشدد کی انتہا کے بعد، پر امن جدوجہد کا دور ختم ہوگیا اور اب ہم دفاع کریں گے۔
 رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے نجف کے مراجع تقلید سمیت بحرین کے  روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے بیرونی جارحیت کے حوالے سے جہاد کا استفتاء کیا ہے جس کے جواب میں شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ پرامن جدوجہد کا دور ختم ہوچکا اور اب ملکی سالمیت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کا وقت آن پہنچا ہے اور ہم اس کے بعد تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے دفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے سے دینی اور فقہی حکم کے مطابق ملک پر بیرونی جارحیت کی صورت میں ہر مرد و زن پر دفاع واجب ہے جبکہ جہاد سرحدوں پر ہوتا ہے جو عورتوں، بوڑھوں اور مریضوں پر واجب نہیں ہے جبکہ دفاع سب پر واجب ہے اور بحرینی عوام اب یہی کچھ کررہے ہیں۔
بحرینی مظلومین کے لئے دعائے جوشن صغیر
بحرین کے نہتے عوام کو بے رحم آل السعود، آل خلیفہ، آل ثانی، آل نہیان کے ظالم جلادوں کا سامنا ہے جبکہ ہم ان کے لئے دعا کرسکتے ہیں۔
ابنا مؤمنین سے التماس کرتی ہے کہ بحرینی عوام کے لئے دعائے جوشن صغیر قرائت فرمائیں۔ یہ دعا مظلوموں کا استغاثہ ہے ظالموں کی جارحیت کے سامنے، یہ ایک مجرب دعا ہے اور حالیہ برسوں میں جب صہیونی ریاست نے 2006 میں لبنان پر حملہ کیا تو سید حسن نصر اللہ نے دنیا والوں سے اپیل کی تھی کہ حزب اللہ کی کامیابی کے لئے دعائے جوشن صغیر پڑھیں اور جب پاراچنار کے عوام کو اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں کے ساتھ شدید ترین جھڑپوں کا سامنا تھا تو جوشن صغیر ان کی مدد کے لئے آئے تھے اور اب بحرین کے مظلوم عوام کو مدد کی ضرورت ہے اور اگر ہم ان کی صفوں میں شامل ہوکر قربانی نہیں دے سکتے تو کم از کم ان کو روحانی اور معنوی امداد فراہم کرسکتے ہیں۔ تو آیئے مسلسل تین شب "آج رات، کل رات اور پرسوں رات” بحرینی عوام کے لئے دعائے جوشن صغیر قرائت فرمائیں۔
دعائے جوشن صغیر شیخ عباس قمی کی مفاتیح الجنان میں مندرج ہے اور  مندرجہ ذیل لنک میں دعائے جوشن صغیر بمع اردو ترجمہ اور صوتی فائل دستیاب ہے:
دعائے جوشن صغیر عبارت و صوتی فائل

متعلقہ مضامین

Back to top button