مشرق وسطی

بحرین:انقلابی تحریک کا تاریخ ساز مظاہرہ،تین لاکھ بحرینیوں کا اجتماع،پولیس کی فائرنگ،سینکڑوں ذخمی

 

bahrain_ppبحرین میں جاری عوامی بیداری اور انقلابی تحریک کے سلسلہ میں بحرینی عوام نے غاصب اور امریکا نواز بادشاہ آل خلیفہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تاریخ ساز مظاہرہ منعقد کیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پورے بحرین سے بشمول خواتین،بزرگ مرد اور جوانوں نے جمعہ کے روز آل خلیفہ کی غاصب اور امریکی نواز حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اطلاعات کے مطابق مظاہرہ میں تین لاکھ بحرینیوں نے شرکت کی ہے اور آل خلیفہ کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیاہے۔
بحرین میں جمعہ کے روز تین لاکھ کے اجتماع کو دیکھتے ہوئے امریکی و صہیونی نواز آل خلیفہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو گئی جس کے سبب فوج نے مظاہرین پر شدید تشدد کرتے ہوئے گولیاں برسائیں اور سینکڑوں مظاہرین کو شدید ذخمی کر دیاہے۔
تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرینی فوج کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے نتیجہ میں اب تک 774افراد شدید ذخمی حالت میں اسپتالوں میں منتقل کئے جا چکے ہیں جبکہ 107ذخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عظیم الشان انقلابی مظاہرہ میں جوانوں اور بزرگوں کے ہمراہ ہزاروں خواتین نے بھی شرکت کی اور امریکی وصہیونی نواز حکومت آلہ خلیفہ کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی اور حکومت کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے،اور ملک میں نئے آئین کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button