مشرق وسطی

ظلم وفساد کے خلاف عوام کا قیام قانونی ہے

resistآل البیت سپریم کونسل مصر کے سربراہ نے اس ملک کے عوامی قیام کو ظلم وفساد کے خلاف قیام جانا اور اسے ان کا قانونی وشرعی حق بتایا ۔رپورٹ کے مطابق ، آل البیت سپریم کونسل مصر کے سربراہ ، محمد الدرینی نے مصر کے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے نے اس ملک کے عوامی قیام کو قانونی بتاتے ہوئے کہا : مصر کی عوام برسوں کے مظالم برداشت کرنے کے بعد اج سڑکوں پر ائی ہے اور یہ انکا قانونی حق ہے اور حکومت اپنے ظلم وستم  کا نتیجہ دیکھ رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : آل البیت سپریم کونسل مصری عوام کی صلاحیتوں پر ایمان رکھتی ہے کہ وہ دھمکیوں کے مقابل ثابت قدم رہیں گے مگر خوف اس بات کا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی تقسیم کی سازش نہ چلے ۔
الدرینی نے گذشتہ دنوں اعتراضات میں مارے جانے والوں کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : ھم مصر کی فوج کی سے عوام کا ساتھ دینے اور عدالت کے قیام میں ھمراھی کے خواھاں ہیں ۔
آل البیت سپریم کونسل مصر کے سربراہ نے تاکید کی : مصر کی عوام اس کوشش میں ہے کہ ملک کو ھر قسم کی مشکلات ، پارٹی بازیوں سے ازاد کرائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button