بحرین : 27شیعہ افراد گرفتار،بد ترین ظلم کا نشانہ بنایا جا رہاہے

بحرین میں حالیہ انتخابات میں بحرینی پولیس نے اپوزیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے 27شیعہ افراد کو بلا جواز گرفتار کر کے جھوٹے مقدمات قائم کرتے ہوئے جیل میں ڈال دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں حالیہ دنوں ہونےو الے عام انتخابات میں بحرین کی پولیس فورسز نے شیعہ اپوزیشن جماعت کے رہنماؤں کو شدید ذدو کوب کیا جبکہ 27شیعہ اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کرتے ہوئے کئی جھوٹے مقدمات قائم کر دئیے ہیں اور انھیں جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیعہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بحرین میں نافذ سن 2002ء کے آئین کو رد کرتے ہوئے حالیہ انتخابات جو کہ 23اکتوبر کو منعقد کئے گئے ،کا بائیکاٹ کر دیاتھا۔
اس موقع پر گرفتار کئے گئے شیعہ افراد نے عدالت کو بتایا کہ انھیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے جبکہ انھیں مار پیٹ کے علاوہ الیکٹرک شاک بھی دیا جا رہاہے جبکہ انتہائی تنہائی کی قید میں رکھا جاتا ہے،عدالت میں موجود جج نے بیان سننے کے بعد حکم جاری کر دیاہے کہ ان تمام افراد کے میڈیکل ٹیسٹ کئے جائیں اور رپورٹس عدالت کو پیش کی جائیں۔
حزب اختلاف کے شیعہ رہنماؤں کا کہناہے کہ بحرین میں اہل تشیع کی ایک بہت بڑی اکثریت موجود ہے ،جبکہ بحرین حکومت کا رویہ شیعہ مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ ہے جس کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ انھیں اپنی کسی بھی کئے گئے عمل پر کوئی افسوس نہیں ہے بلکہ انھوں نے شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی بات کی ہے جو ان کا بنیادی حق ہے اور بحرینی حکومت اس میں خیانت کی مرتکب ہو رہی ہے۔
بحرینی شیعہ افراد کاکہناہے کہ بحرین حکومت نے شیعہ مسلمانوں کو اکثریت میں ہونے کے باوجود بھی تعلیم،روز گار جیسے اہم بنیادی حقوق سے مرحوم کر رکھا ہے اور جبراً بنیادی حقوق سے دور رکھنے کے واقعات بھی منظر عام پر آئے ہیں ۔
یہ بات قابل بھی قابل غور ہے کہ بحرینی حکومت نے اس سے قبل بھی عام انتخابات کے دوران شیعہ افراد کو گرفتار کیا تا کہ انتخابات کے نتائج کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالا جائے تاہم یہ سلسلہ گذشتہ سال اگست سے شروع ہو اتھا جس کے نتیجہ میں اب تک 250سے زائد شیعہ افراد کو بلا جواز گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیاہے جبکہ 23گرفتار شدگان ایسے ہیں کہ جن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دورسی جانب انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ہیومن رائٹس واچ پر زور دیا ہے کہ وہ بحرین میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کرے اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے بحرینی مظالم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔








