مشرق وسطی

ہم بحرین میں اپنے مسلم بھائیوں کے دوش بدوش کھڑے ہیں

zak_zakiنائیجیریا کے نامور شیعہ عالم شیخ ابراہیم زکزکی نے شیعیان بحرین کے نام اپنے ایک خط میں بحرین کے شیعیان اہل بیت (ع) کے خلاف اس ملک کے حکمرانوں کے غیر انسانی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وحشیانہ اور غیر انسانی طرز سلوک بند کرے اور بحرین کی شیعہ اکثریت کے حقوق کا احترام کرے۔
 رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن اور اس ملک کے بزرگ شیعہ عالم دین نے شیعیان بحرین کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے: میں گذشتہ دو مہینوں سے شیعیان بحرین کے خلاف  ہونے والے سرکاری اقدامات کی نگرانی کررہا ہوں اور مجھے اس ملک کے اہل تشیع پر ہونے والے مظالم سے شدید صدمہ ہوا ہے۔
ہم، شیعیان نائبجیریا کی اسلامی تحریک کے ارکان، خاص طور پر شیخ محمد حبیب، شیخ سعید النوری، شیخ میرزا، شیخ عبدالہادی اور سید عقیل الساری جیسے شیعہ علمائے اعلام، ان غیر انسانی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شیعیان بحرین کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
انھوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے: افسوس کا مقام ہے کہ امینسٹی انٹرنیشنل اور ہیومین رائٹس واچ جیسے انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹوں نے نائیجیریا کے مسلمانوں کو اضطراب و پریشانی سے دوچار کیا ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ یہ اقدامات انسانیت کے خلاف ریاستی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے: ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم بحرین میں اپنے مسلم بھائیوں کے دوش بدوش کھڑے ہیں اور بحرینی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وحشیانہ اور غیر انسانی طرز سلوک بند کرے اور بحرین کی شیعہ اکثریت کے حقوق کا احترام کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button