مشرق وسطی

تشیع اور پیروان اہل بیت (ع) کی تکفیر کے بارے میں مصر کے شیخ الازہر کا موقف

sheikh_al_azharقرآن اور اسلام میں شیعیان اہل بیت (ع) کی تکفیر کا کوئی جواز نہیں ملتا / میں شیعہ امام کی اقتدا میں نماز ادا کرتا ہوں / کسی بھی سنی مفسر نے نہیں کہا کہ اہل تشیع کا قرآن مختلف ہے / میں اگر عراق جاؤں تو نجف اشرف کا بطور خاص دورہ کروں گا…
 رپورٹ کے مطابق الازہر  یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ بعض سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں میں اہل تشیع کی تکفیر مسترد اور ناقابل قبول ہے۔ 
انھوں نے کہا ہے: قرآن اور اسلام میں شیعیان اہل بیت (ع) کی تکفیر کا کوئی جواز نہیں ملتا۔
الطیب نے کہا: میں شیعہ امام کی اقتداء میں نماز ادا کرتا ہوں اور یہ پروپاگانڈا درست نہیں ہے کہ اہل تشیع کا قرآن مختلف ہے اور کسی بھی سنی مفسر نے کہیں بھی نہیں کہا کہ شیعہ قرآن سنی قرآن سے الگ ہے۔
شیخ الازہر نے کہا ہے کہ اگر وہ کبھی عراق کے دورے پر جائیں تو نجف شرف کا بطور خاص دورہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ، بعض عرب ٹی وی چینلوں پرشیعہ اور سنی اختلاف پھیلانےکی کوشش کرنےکاالزام لگایاہے۔
العالم نےبحرین سےشا‏ئع ہونےوالےاخبارالایام کی انٹرنٹ سائٹ کےحوالےسےلکھاہےکہ شیخ الازہراحمد محمدالطیب نےبعض عرب ٹی وی چینلوں کی جانب سےشیعہ ، سنی اختلاف ڈالنےکی کوشش کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ وہ ان ٹی وی چینلوں کےذریعے شیعہ مسلمانوں کوکافرقراردیئےجانےکےخلاف ہيں۔
شیخ الازہر نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ ہم شیعہ مسلمانوں کی اقتداء میں نمازپڑھتےہيں اور افواہوں کےبرخلاف، شیعوں کاکوئی دوسرا قرآن نہيں ہےکیونکہ اگرایساہوتاتو مستشرقین اس کی تحقیق ضرور کرتے۔
شیخ الازہر احمد محمد الطیب نےاس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ شیعہ اورسنی مسلمانوں کےدرمیان کوئي خاص اختلاف نہيں ہے کہاکہ شیعہ اورسنی مسلمانوں کےدرمیان امامت کےمسئلےپراختلاف ہے، ہم اہلسنت کاخیال ہےکہ رسول اللہ (ص) نے ائمہ اورخلفاء کےانتخاب کی ذمہ داری مسلمانوں پرچھوڑدی ہے جبکہ شیعہ مسلمانوں کاعقیدہ ہےکہ پیغمبر(ص) نےامام علی (ع) کواپناجانشین مقررکیاہے۔

انھوں نے کہا کہ، بعض عرب ٹی وی چینلوں پرشیعہ اور سنی اختلاف پھیلانےکی کوشش کرنےکاالزام لگایاہے۔العالم نےبحرین سےشا‏ئع ہونےوالےاخبارالایام کی انٹرنٹ سائٹ کےحوالےسےلکھاہےکہ شیخ الازہراحمد محمدالطیب نےبعض عرب ٹی وی چینلوں کی جانب سےشیعہ ، سنی اختلاف ڈالنےکی کوشش کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ وہ ان ٹی وی چینلوں کےذریعے شیعہ مسلمانوں کوکافرقراردیئےجانےکےخلاف ہيں۔شیخ الازہر نےتاکید کےساتھ کہاہےکہ ہم شیعہ مسلمانوں کی اقتداء میں نمازپڑھتےہيں اور افواہوں کےبرخلاف، شیعوں کاکوئی دوسرا قرآن نہيں ہےکیونکہ اگرایساہوتاتو مستشرقین اس کی تحقیق ضرور کرتے۔شیخ الازہر احمد محمد الطیب نےاس بات پرتاکید کرتےہوئےکہ شیعہ اورسنی مسلمانوں کےدرمیان کوئي خاص اختلاف نہيں ہے کہاکہ شیعہ اورسنی مسلمانوں کےدرمیان امامت کےمسئلےپراختلاف ہے، ہم اہلسنت کاخیال ہےکہ رسول اللہ (ص) نے ائمہ اورخلفاء کےانتخاب کی ذمہ داری مسلمانوں پرچھوڑدی ہے جبکہ شیعہ مسلمانوں کاعقیدہ ہےکہ پیغمبر(ص) نےامام علی (ع) کواپناجانشین مقرر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button