مشرق وسطی

کویتی ادارے کی سعودی عرب میں شیعہ حقوق کی پامالی پر تنقید

Kuwait-mapکویت کی شیعہ تنظیم "ثوابت الشیعۃ” نے سعودی عرب میں شیعیان اہل بیت (ع) کے حقوق اور ان کی مذہبی آزادی کی پامالی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے لئے مہیا کردہ گھٹن زدہ ماحول کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اس ادارے نے دو روز قبل نشر ہونے والے بیان میں کہا ہے حرمین شریفین کے زائرین ـ بالخصوص قبر نبی (ص)۔ اور ائمۂ طاہرین علیہم السلام کے زائرین ـ کے ساتھ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اہلکاروں کا ناروا سلوک ایک بار پھر دہرایا گیا ہے؛ اسلام اور قرآن کا نام لینے والے ان اہلکاروں کا ناروا اور غیر مہذب طرز سلوک گالیوں، توہین اور تکفیر و بدزبانی سے عبارت ہے جو بعض مراحل میں زائرین پر حملہ کرکے ان کو زدو کوب کرنے پر بھی منتج ہوا ہے۔
اس بیان میں مذہبی آزادی کا لحاظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے: ہم سعودی عرب کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی مذاہب اور شہادتیں زبان پر جاری کرنے والے تمام مسلمانوں کے عقائد کو تسلیم کرکے ان کا احترام کریں۔
اس بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے: حرمین شریفین کے مہمان ـ جو اللہ تعالی کی بارگاہ میں حرمت اور اعلی مقام رکھتے ہیں ـ کو آزار و اذیت دینا شرع مبین اور دین اسلام کی صریح خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بدنام زمانہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر فورسز نے مدینہ منورہ کے زائرین پر کئی حملے کئے جن میں سے ایک حملہ انھوں نے "خواتین پر” کیا تھا اور کئی خواتین شدید زخمی ہوئی تھیں اور ایک حملہ انھوں نے گاڑیوں سمیت مسجدالنبی (ص) کے احاطے کے اندر کیا تھا جس میں دو شیعہ زائرین بوٹ پہنے سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں مسجد کے اندر ہی شہید ہوگئے تھے اور کئی دیگر زخمی اور گرفتار ہوئے تھے۔
مآخذ: ابنا خصوصی

متعلقہ مضامین

Back to top button