حزب اللہ پر اسرائیلی حملے کی صورت میں دمشق خاموش تماشائی نہیں بنے گا: الوطن

06 جنوری, 2010 17:06

 

sysria

فارس انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے قطر کے روزنامے الوطن کے توسط سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے معتبر ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان پر اسرائیلی حملے کی صورت میں دمشق خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے: "شام حزب اللہ لبنان کے خلاف ہر قسم کے خطرے پر گہری نظریں جمائے ہوئے ہے اور اگر اسرائیل دوبارہ حزب اللہ لبنان کے خلاف کوئی فوجی قدم اٹھاتا ہے تو شام بیکار نہیں بیٹھے گا اور اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کرے گا کیونکہ شام یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ لبنان میں امن و استحکام کو ہر خطرہ دراصل شام کے امن و استحکام کو خطرہ ہے”۔ اس میں مزید کہا گیا ہے:

 "شام اسرائیلی فوج کی سرحدوں پر موجودگی اور فوجی مشقوں کے بارے میں تشویش کا حامل ہے”۔ اتوار کے دن ریڈیو اسرائیل نے حماس کے ایک اعلی عہدیدار کے بقول یہ کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ جنگ کا آغاز کیا تو حماس تماشائی نہیں بنے گی بلکہ حزب اللہ لبنان کے دوش بدوش اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شریک ہو گی”۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اگر حزب اللہ لبنان اپنے ہتھیار زمین پر نہیں رکھتی تو اسرائیل اس پر حملہ کر دے گا۔

 

12:26 صبح اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔