عراق

کاظمین میں تباہ کن بم دھماکے 120 شہید

kazmain blastعراق میں آج تکفیری دہشتگردوں نے دو زبردست بم دھماکے کئے ہیں جن میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیس تک پہنچ گئي ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کاظمین میں اسپتال کے ذرایع نے کہا ہےکہ کاظمین کے چیک پوسٹ کےپاس ہونے والی تکفیری دہشتگردی میں سترہ افراد جاں بحق اور اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ کاظمین کے قریب جدہ نامی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کرکوک میں امام بارگاہ میں ہونے والے تکفیری دہشتگردانہ بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد گيارہ تک پہنچ گئي ہے اور ستاون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ ترکمن شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ ترکمن علاقوں پر وہابیت کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کا قبضہ ہوچکا ہے۔ اکثر ترکمن پناہ گزینوں نے مسجدوں اور امام بارگاہوں میں پناہ لے لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button