عراق

عراق میں جاری بدامنی میں صہیونی عناصر ملوث ہیں

maliki3عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے عراق میں جاری بدامنی میں صہیونیوں کے کردار پر تاکید کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے عراق کے بحران میں صہیونی حکومت کے براہ راست کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت اپنے آلہ کاروں کے ذریعے عراق میں بحران کھڑا کررہی ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے پارلیمنٹ کے آج کے اجلاس میں عراق کے وزیر اعظم کی حیثیت سے سب سے بڑے پارلیمانی ڈھڑے کی جانب سے نامزد امیدوار کے تعیّن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور عوام کی خواہشات کا احترام ضروری ہے کیونکہ آئین کی خلاف ورزی غیرملکی مداخلت کے لئے زمین ہموار کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت قانون اتحاد کے نمائندے علی المالکی نے وزارت اعظمی کے منصب کے لئے نوری مالکی کے نامزد امیدوار ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے نئے صدر فواد معصوم، حکومت قانون اتحاد کو سب سے بڑا پارلیمانی دھڑا سمجھتے ہیں اور وہ اسے دھڑے کو کابینہ کی تشکیل پر مامور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button