داعش میں شامل ہونیوالا سعودی ڈاکٹر ماراگیا

15 جولائی, 2014 07:44

داعش میں شامل ہونیوالا سعودی ڈاکٹر ماراگیاشیعت نیوز۔ بغداد، (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں طب کے پیشے کو ترک کر کے عراق اور شام میں سرگرم تنظیم ISISمیں شمولیت اختیار کرنیوالا ڈاکٹرماراگیاہے ۔
سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی ڈاکٹر فیصل بن شامان الغنزی کی ہلاکت کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ وہ شام و عراق کے محاذ جنگ پر مارا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر کی موت کے بارے میں دو الگ الگ خبریں گردش کر رہی ہیں، ایک میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر الغنزی نے بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے خودکش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ دوسری خبر میں بتایا گیا ہے کہ الغنزی داعش کے اہم رہ نماو¿ں کے علاج معالجے پر مامور تھا کہ اچانک ایک مرکز پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کئی دوسرے جنگجوو¿ں کے ساتھ وہ بھی مارا گیا ہے۔

5:38 صبح جولائی 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔