عراق

داعش کی پانچ سنگین غلطیاں

daish96عراق:الآفاق نیوز سائیٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے داعش کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے،یہ کہ داعش نے عراق اورشام میں اپنے کاروائی کے آغاز کے ساتھ ہی پانچ سنگین غلطیاں سرانجام دیا ہے جومندرجہ ذیل ہیں،
پہلی غلطی: یہ کہ اس کا اصل تعلق توالقاعدہ سے ہے لیکن سابق اردنی کمانڈر ابومصعب الزرقاوی کے زمانے سے ہی ان کےدرمیان شدید دشمنی چل رہی ہے،جس نے فرقہ وارنہ قتل وغارت گری کی بنیادرکھی جواس کے دوسرےکمانڈر اسامہ بن لادن اور خلیفہ ایمن الظواہری کے نظریے کے ساتھ بالکل خلاف ہے جن کا مقصد امریکاکو ٹارگٹ بناناتھا،
دوسری غلطی:انہوں نے ایک نام نہاد اسلامی حکومت کااعلان کرکے اپنے آپ کو داعش کہلایا جوحقیقت حال کے بالکل خلاف اور جھوٹ پرمبنی ہے اس لئے کہ داعش{الدولت الاسلامیۃ فی العراق والشام } لیکن اسے عراق اورشام کے مغربی علاقوں کی اکثریت انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،اس کا ثبوت یہ ہےکہ جن جن علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں کی حکومت ہے وہاں سے خاص طور سے متوسط طبقے کے لوگ نکل بھاگ رہے ہیں ،
تیسری غلطی: یہ کہ انہوں نے شام میں بشارالاسدکے ساتھ جنگ میں اپنے مجاہدوں کو آمنے سامنے لڑوانے کے بجائے مختلف علاقوں میں گھسادیا،
چوتھی غلطی: داعش نے وسیع پیمانے جنگ کیاجبکہ اس کے پاس صرف دس ہزار جنگجو ہیں،
پانچویں غلطی: یہ کہ دراصل ان کا ہدف امریکا کونشانہ بنانا تھامگرانہوں نےشیعوں جنہیں وہ رافضی کہتے ہیں کو مارنے لگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button