عراق

عراق: بغداد میں گولیوں سے چھلنی 53 لاشیں برآمد

bodyعراق کے دارالحکومت بغداد میں گولیوں سے چھلنی 53 افراد کی لاشیں ملی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بغداد کے علاقے بابل سے سیکیورٹی فورسز کو 53 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ حکام کے مطابق کو کس نے اور کیوں قتل کیا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم 53 مقتولین کو ایک ہفتہ قبل گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور لاشیں بھی ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے بعض شمالی شہروں پر دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے قبضہ کرتے ہوئے خلافت کا اعلان کردیا ہے جبکہ عراق کی فوج دہشتگردوں کے خلاف اپنے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر عراق کے عوام کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں اور ان کے گھر بار کو لوٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب عراق میں دہشتگرد گروہوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو‏گئے ہیں اور کئی مقامات پر ان میں آپسی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، جن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button