عراق

داعش نےاپنےپہلے اخبارنام”دابق”کیوں رکھا؟

daish newsلندن:رای الیوم رپورٹ کے نام نہادتنظیم” الدولۃ الاسلامیۃ نے اپنے باقاعدہ اخبار کااجراء”دابق” کے نام سے انٹرنیٹ اور پیپر دونوں میں عربی اورانگریزی میں کردیاہے،جسے انہوں نے شام میں اپنےزیرتسلط علاقوں میں تقسیم کروایا ہے اس کے علاوہ انٹرنیٹ پربھی مطالعہ کیاجاسکتا ہے،اس کا پہلا شمارہ رمضان کے حوالے سے ہے، اخبار دیدہ زیب کاغذ میں جلی حروف کے ساتھ بڑے اہتمام سے شائع کیاہے، یہ بھی خبر ہے کہ وہ عنقریب دوسرااخبار بھی”خلافۃ2″کے نام سے جاری کرے گا،جس کے ذریعے وہ پچھلے ہفتے بننے والی "دولت خلافت” کے بارے میں آگاہی دینا ہے،اوراس میں زیادہ تربین الاقوامی خبروں ملے گی،
"دابق” دراصل شام کے شہرحلب کے شمال میں ایک گاوں کانام ہے جو ترکی کے حدودپرواقع ہے،داعش نے اس نام کاانتخاب اس لئے کیاہے کیونکہ ان کو”مرج البحرین” سے خاص تعلق ہے،یہ دراصل ایک معرکے کانام ہے جو 25رجب 922ھ بمطابق24اگست 1516ءکو دابق نامی گاوں میں دولت عثمانیۃ اوردولت مملوکیہ کے درمیان لڑی گئی تھی جہاں ایک طرف شہزادہ سلیم اول جبکہ دوسری طرف سلطان قانصوقیادت کررہاتھا،اس جنگ میں سلیم اول نے شام پر قبضہ کرنے ساتھ ساتھ مصرپربھی متمکن ہوا،داعش کے ترجمان محمد العدنانی کہا ہےکہ گذشتہ ہفتے انہوں نے عراق اورشام کے کچھ علاقوں میں "خلافت” کی تاسیس کا اعلان کیا گیاتھاجہاں ابوبکرالبغدادی کو مسلمانوں کے خلیفہ کے طورپر متعارف کرایا اورتمام مسلمانوں سے بیعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button