تکریت کے شمال میں قبائل اورداعش کے درمیان شدید لڑائی داعش کے90دہشت گرد ہلاک۔

عراق: السومریہ نیوز رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے شہرتکریت کے شمال میں گذشتہ روز داعش اورقبائل مجاہدوں کے درمیان شدیدلڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں داعش کے90 دہشت گردزخمی اورہلاک ہوئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ذرائع نے السومریہ نیوز کوبتایا ہے کہ تکریت سے 40کلومیٹر کے فاصلے بیجی کے اطراف کے علاقوں الزویہ،المکحول،المسک کے قبائلوں نے ثابت قدمی کامظاہرہ کرتے ہوئے داعش کے 50دہشت گردوں کوہلاک سمیت درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دیا ہے جس کے نتیجے میں 40دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں، ذرائع اپنے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ داعش کی فائرنگ سے اس طرف5لوگ شہیدجبکہ15زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طورپرقریبی ہسپتال میں منتقل کئے گئے ہیں،کہاجاتا کہ اس لڑائی میں قبائل کے مجاہدوں کوغلبہ رہاہے،
،








