عراق

عراق، سامرا میں کار بم دھماکہ، چالیس شہید و زخمی

samraعراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر سامرا میں ہونے والے ایک خود کش کار بم دھماکے میں کم از کم چالیس افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔ عراق کے طبّی و سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ سامرا شہر میں داخل ہونے والے راستے میں ہوا جس میں پندرہ افراد جاں بحق اور پچّیس دیگر زخمی ہوئے۔ایک عراقی پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق، عوامی رضاکار فورسیز سے ہے۔ ادھر تکریت کے جنوب میں بھی ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں عراقی سیکیورٹی فورسیز کے دس اہلکار جاں بحق اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خودکش کار بم دھماکہ، دجلہ کے فرنٹ علاقے میں ہوا۔ اس واقعے کے بعد عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button