عراق

داعش کی مالی معاونت پر خاتون گرفتار

women daeshرپورٹ دی ہے کہ اس امریکی خاتون کہ جس کا نام شانون مورین کونلی بتایا جاتا ہے کافی عرصے سے شام میں سرگرم دہشتگرد گروہ داعش کے لئے کام کررہی تھی، اور امریکی پولیس نے اس خاتون پر نظر رکھی ہوئی تھی اور بلآخر حتمی ثبوت حاصل ہونے کے بعد امریکی خاتون دہشتگرد گروہ داعش کی مالی حمایت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس وقت یہ خاتون ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک خاصطور سے امریکہ میں دہشتگرد گروہ کی سرگرمیاں گذشتہ تین چار سال سے جاری ہیں اور مغربی ممالک سے دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد شام میں دہشتگرد گروہوں کی صفوں میں شامل ہوکر بشار اسد کی حکومت کے خلاف لڑتی رہی ہے اور بعض یورپی ملکوں نے اس امر پر شدید تشویش بھی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button