تکریت میں صدام ملعون کی تصویریں سڑکوں کے کنارے لگ گئیں

تکفیری گروہ داعش نے گزشتہ روز عراق کے شہر تکریت میں صدام ملعون کی تصویروں کو سڑکوں کے کنارے لگا دیا ہے۔
داعش نے اس سے پہلے اپنے تحت کنٹرول علاقوں میں اپنے سیاہ پرچموں کو لٹکایا ہوا تھا۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ عراق کی نیوز ایجنسی کنوز میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ تکریت میں صدام کے قبر کو نابود کرنے کے سلسلے میں داعش کے عناصر کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے داعش کے غیر ملکی عناصر صدام ملعون کی قبر کو نابود کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس گروہ میں سرگرم عراقی عناصر اس کام کے مخالف ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش کے اکثر اعلی کمانڈر صدام حکومت کے دور کے فوجی افسر ہیں جن کو امریکی حکومت نے اپنی حفاظت میں رکھا ہوا تھا۔
کنوز میڈیا نے بعض عراقی اخباروں سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ صدام کے نائب وزیر عزت الدوری کی ہلاکت کی خبریں بھی شائع ہو رہی ہیں تاھم ان کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔








