عراق: دیالہ کے مختلف علاقے دہشتگردوں سے آزاد

01 جولائی, 2014 10:23

azad8عراق کے دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے صوبۂ دیالہ کے تین علاقوں کو بعثی داعشی دہشتگردوں سے آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عبدالامیر الزیدی نے صوبۂ دیالہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں ام الکرامی ، الطالعہ اور البطاط کو دہشتگردوں سے آزاد کرائےجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں چھ دہشتگرد ہلاک اور ان کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئي ہیں۔ عبدالامیر الزیدی نے مزید کہا کہ دیالہ میں عراقی سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ عراقی سیکورٹی فورسز کا اگلا ٹارگٹ اسی صوبے میں واقع السعدیہ علاقے کی آزادی ہے۔ دریں اثنا سامرا آپریشن کے کمانڈر صباح الفتلاوی نے کہا کہ بعثی داعشی دہشتگرد اس علاقے سے فرار کرگئے ہیں اور ہم بہت جلد صوبہ صلاح الدین کی آزادی کی مسرت بخش خبریں عوام کو سنائيں گے۔ قابل ذکرہے تکفیری دہشتگردوں نے آج پھر حرم سامرا پر راکٹ برسائے جس میں ایک شہری شہید اور تئيس زخمی ہوئے ہیں۔ تکفیری داعش کے راکٹ روضہ کے صدر دروازے کے پاس آکر لگے ہیں۔

9:05 شام جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔