عراق

عراق: داعش تکفیری گروہ نے جہاد النکاح جنسی تسکین کے لئے خواتین مانگ لیں۔رپورٹ

jihadnikaعراق کے شمالی علاقے پر حملہ آور تکفیری دہشت گرد گروہ داعش (ISIS)کی جانب سے جاری کیا گیا ایک مراسلہ منظر عام پر آ گیا ہے جس میں داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے نینوان پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں کے عوام کو غیر شادی شدہ لڑکیوں کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کاا علان کیا ہے، داعش کے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے مورخہ12جون کو عراقی علاقے نینوا پر قبضہ کرنے کے پہلے روز جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ اللہ کی مدد سے داعش نے نینوا پر قبضہ کر لیا ہے اور اب نینوا کے لوگوں کو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وہ جہادی دہشت گردوں کی ہوس اور شہوت کے لئے اپنی غیر شادی شدہ لڑکیوں کو جہاد النکاح کے لئے فراہم کریں اور اگر نینواکے لوگوں نے اس حکم پر عمل نہ کیا تو پھر شرعی حکم نافذ ہو گا اور شرعی اعتبار سے ان خواتین کو جبراً اپنی تحویل میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نینوا عراق کے شمال میں واقع ہے اور نینواکی اابادی اکثریتی سنی مسلمان علاقہ ہے۔

shiitenews jihadnika

متعلقہ مضامین

Back to top button