عراق

داعش کا دہشتگرد شیخ العریفی کا امریکی ماڈل کے ساتھ جنسی تعلقات افشاں

داعش کا دہشتگرد شیخ العریفی کا امریکی ماڈل کے ساتھ جنسی تعلقات افشاں شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں بدامنی پیدا کرنے والی تکفیری تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے دست راست شیخ خالد العریفی کی امریکی ماڈل گرل کے ساتھ تصویریں منظر عام پر آگئیں،  مذکورہ تصویر ایک یورپی خبر رساں ادارے نے جاری کی ہے جس میں شیخ خالد العریفی ایک امریکی ماڈل گرل کے ہمراہ کھڑے ہیں۔ یہ ہے داعش کے دہشت گردوں کی اصل حقیقت جو عراق میں ایسا اسلام نافذ  کرنا چاہتے ہیں جو رسول اکرم (ص) کی سیرت اور خدائی احکامات کے بالکل برعکس ہے۔ داعش (دولت اسلامیہ فی العراق و الشام) ایک تکفیری گروہ ہے کہ جس نے شام کی سرزمین پر جہاد النکاح کے نام پر زنا کو عام کیا اور آج عراق میں اس ہی بدعت کو رائج کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان جانتے ہیں کہ داعش کا سنی مکتب فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ امریکی و اسرائیلی پیداوار ہیں ، یہ کسی حال بھی اسلام دوست نہیں بلکہ ان کا ہر عمل اسلام کو بدنام کرنے کی امریکی سازش ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر کے شیعہ و سنی غرض ہر مظلوم  اور دل میں انسانیت کا درد رکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف قیام کریں تاکہ اسلام کی شناخت کو پامال ہونے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button