مجاہدین راہ حق تکفیریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کربلا سے روانہ

21 جون, 2014 09:44

karbala6عراقی جوانوں پر مشتمل سب سے بڑا لشکر کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عہد و پیمان باندھ کر تکفیری گروہ داعش کے ساتھ مقابلے کے لیے کربلا سے روانہ ہو گیا ہے۔

کربلا کے گورنر عقیل طریحی نے کہا: کربلا کے جوان، بوڑھے اور علماء ندائے مرجعیت پر لبیک کہتے ہوئے داعش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے جنگی علاقوں میں روانہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: عوام کا یہ لشکر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ عوام ملک کے لیے سینہ سپر ہیں اور مکمل طور پر موجودہ حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں مجاہدین راہ حق آج حرم امام حسین علیہ السلام کے سامنے سے جنگی علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

1:23 شام جولائی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔