تکفیری ٹولہ داعش کے ہاتھوں عراقی عوام کا بے دردی سے قتل عام

20 جون, 2014 09:32

iraqi killingتکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور اس کے حامی بعثی عناصر نے عراق کے صوبہ کرکوک میں ایک بار پھر عوام کا قتل عام کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق داعش تکفیریوں نے کرکوک کے بشیر نامی گاؤں میں وحشیانہ طریقے سے دسیوں افراد کو تہ تیغ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے تکفیری درندوں نے صوبہ صلاح الدین کی ایک ایر بیس میں دسیوں افراد کا قتل عام کردیا ہے۔ ان دہشتگردوں نے پیغمبروں کے مراقد، مسجدوں اور کلیساؤں کو فوجی ٹریننگ کے مراکز اور جیلوں میں تبدیل کردیا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ فوج نے صوبہ دیالہ کے مقدادیہ علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر عراقی فضائيہ نے صوبہ صلاح الدین میں بیچی ریفائنری کے اطراف حملے کئے ہیں جن میں داعش کا ایک دہشتگرد سرغنہ ابو خبیب الجزائری ہلاک ہوگيا ہے۔ یہ دہشتگرد سرغنہ شرقاط کے علاقے میں ہلاک ہوا ہے۔ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ میں سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے بعثی فوجی بھی شامل ہیں۔ اس گروہ کو سعودی عرب اور قطرکی مکمل حمایت حاصل ہے۔

12:26 شام جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔